چیف الیکشن کمشنر نے ارکان اسمبلی کو ان کی حیثیت بتادی


اسلام آباد( 24نیوز )چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سردار محمد رضا خان ایک غیر متنازعہ شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں،انہوں نے الیکشن کمیشن میں شفافیت اور میرٹ کو رواج دینے میں اہم کام کیے ہیں،انہوں نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ سے متعلق خبروں پر لیے جانے والے نوٹس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگانے والے 8 اراکین پارلیمنٹ کو طلب کیا تھا، الیکشن کمیشن کے طلب کیے جانے پر وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب، ایم پی اے عظمیٰ بخاری، امیرمقام ، چوہدری سرور اور دیگر پیش ہوئے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وکیل شاہد گوندل اور ایم کیو ایم کی جانب سے اقبال قادری پیش ہوئے،سماعت شروع ہوئی تو چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اخبارات اور ٹی وی پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے معاملات آئے اور تحریری طور پر بھی سیاستدانوں کے بیانات ہارس ٹریڈنگ سے متعلق آئے، ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہماری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔پاکستان کی جمہوریت جوتوں کی زد میں آگئی، عمران خان پر دوسرا وار
وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے، جس کی تحقیقات کے بعد اپنی ایک تحریری درخواست دیں گے،مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے سوال کیا کہ 'کیا الیکشن کمیشن کچھ کر سکتا ہے' جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کی معاونت سے الیکشن کمیشن جو کر سکتا ہے ضرور کرے گا۔
یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن کے دوران حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جماعت اسلامی کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگائے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔۔توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ میں آج طلال چودھری فرد جرم سے بچ گئے
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹ خریدنا اور بیچنا جرم ہے، بدقسمتی سے جو ووٹ خریدتے ہیں اور جو بکتے ہیں وہ دونوں اراکین اسمبلی ہیں،الیکشن کمیشن نے مختصر سماعت کے بعد مزید کارروائی 4 اپریل تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگانے والے اراکین اور پارٹی سربراہان سے شواہد طلب کرلیے۔

یہ بھی پڑھیے۔۔۔۔۔۔۔نواز شریف اور ساتھی محفوظ،عمران خان پھنس گئے
واضح رہے حالیہ سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کی،پیپلز پارٹی دوسرے اور تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہی،اپوزیشن کا حمایت یافتہ صادق سنجرانی اور سلیم ما نڈوی والا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔