کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا


کراچی (24 نیوز) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دے کر پی ایس ایل فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا، آج دوسرے کوالیفائر میچ میں کراچی اور اسلام آباد کا مقابلہ ہوگا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئےمیچ میں زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ کو بیٹنگ کی دعوت دی،دوسرے ہی اوور میں احمد شہزاد ایک رن بناکر ملز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔کوئٹہ کےشین واٹس جارحانہ71 رنز بناکر وہاب ریاض کا شکار بنے، احسن علی 46 اورعمراکمل 22 رنزبناکر نمایاں رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے،زلمی کے وہاب ریاض نے 2 نے دو وکٹیں لیں۔

جواب میں زلمی کی پہلی وکٹ41 کے اسکور پر گری، کامران اکمل 22 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،امام الحق 23 اورمصباح الحق 18 رنز بناسکے۔ پولارڈ نے 44 اورکپتان سیمی نے 46 رنز بناتے ہوئے 83 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تاہم دونوں کھلاڑی ٹیم کو کامیاب نہ کراسکے اور زلمی مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔ کوئٹہ کے محمد حسنین نے 2 وکٹیں لیں،آج کراچی اور اسلام آباد میں میدان لگے گا۔ شین واٹسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer