چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد رکوا دی

چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کو دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد رکوا دی


نیو یارک (24نیوز) بغیرثبوت کے الزامات کا یہی ہوگا انجام، چین نے مولانا مسعود اظہر کواقوام متحدہ کی دہشتگردوں کی فہرست میں ڈالنے کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔

سلامتی کونسل اجلاس میں مولانا مسعوداظہرکو عالمی دہشتگردفہرست میں ڈالنے کی قرارداد پیش کی گئی، امریکا، فرانس اور برطانیہ نے مولانا مسعوداظہرکودہشتگردقراردینے کی قرارداد پیش کی تھی۔

اس بارے میں چینی وزارت خارجہ کا معاملے پررد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔  ترجمان کے مطابق تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مسئلے کا مناسب حل ہوگا، مسئلے پر متعلقہ اداروں کو قوانین،طریقہ کار کی پیروی کرنا ہوگی، قرارداد پر فریقین سے رابطے میں رہے ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین نے ہمیشہ ذمہ دارانہ رویئے کا مظاہرہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چوتھی بار ہے جب چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوائی ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔