ہیڈ فونز کس قدر نقصان دہ ہیں؟ جانئے

 ہیڈ فونز کس قدر نقصان دہ ہیں؟ جانئے


لندن(24نیوز)شاندار خوبصورت اور مہنگے ہیڈ فونز کانوں پر لگائے میوزک سنتے نوجوان اب عام دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن یقینا یہ نوجوان ان نقصانات سے واقف نہیں ہیں جو کانوں کو ڈھانپنے والے ہیڈ فونز ہمیں پہنچاسکتے ہیں۔

سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہیڈفونزکے ذریعے خطرات لاحق ہوتےہیں، تابکار لہریں براہ راست سرمیں داخل ہوسکتی ہیں، ڈھائی سو سائنسدانوں نے وائرلیس ہیڈفونزسےکینسرہونے کا خدشہ ظاہر کیا،دنیا بھر میں کروڑوں افراد وائرلیس ہیڈفونز استعمال کرتے ہیں، بڑے بڑے ہیڈ فونز کا بکثرت استعمال ان میں جلدی بیماریاں پھیلانے والے بیکٹیریا جمع کرنے کا سبب بنتا ہے جس کی وجہ سے خارش، دانوں اور کان کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈاریکٹر ایٹین کریگ کا کہنا ہے کہہیڈ فونز  کا کثرت سے استعمال انسانی قوت سماعت کو شدید متاثر کرتاہے، اس لئے ضروی ہے کہ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ہیڈ فونز کا استعمال دن میں زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کیا جائے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER