امریکی اور افغان فورسز آمنے سامنے،5فوجی مارے گئے

امریکی اور افغان فورسز آمنے سامنے،5فوجی مارے گئے


کابل (24نیوز) افغانستان میں امریکی اور افغان فوجی آمنے سامنے آگئے، جھڑپ میں پانچ افغان فوجی مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے اروزگان میں گشت کے دوران افغان فورسز نے امریکی فوج کو طالبان سمجھ کر فائرنگ شروع کردی، امریکی فوج کی جوابی فائرنگ سے پانچ افغان فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ دس زخمی بھی ہوئے، صوبے اروزگان میں طالبان کا اثرورسوخ ہے جس کے باعث افغان فوجیوں کو اسلحے سے لیس آتا گروہ طالبان کا لگا جبکہ وہ میں امریکی فوجی تھےحکام نے اس واقعے کی تصدیق کردی۔

اس علاقے میں طالبان ملٹری گاڑیوں میں حملہ کرنے آتے ہیں، افغان فورسز کی غلط فہمی کی ایک وجہ یہ بھی ظاہر کی گئی ہے،دوسری جانب حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس جھڑپ میں فضائی کارروائیاں بھی کی گئیں ہیں، امریکی جنگی طیاروں کی جانب سےحملہ آوروں پربمباری کےنتیجے میں افغان اہلکاربھی زد میں آکر ہلاک گئے۔