سینکڑوں پاؤنڈ نہ ہزاروں ڈالر،ویزہ صرف8 ڈالر میں ملےگا

سینکڑوں پاؤنڈ نہ ہزاروں ڈالر،ویزہ صرف8 ڈالر میں ملےگا


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کا اعلان آج کریں گے،کن ممالک کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت ملے گی، اعلان آج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئی ویزہ پالیسی کے بارے وزیراعظم عمران خان آج شام 5 بجےاعلان کریں گے، پہلے مرحلے میں پانچ ممالک کے شہریوں کےلئےای ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی،جن ممالک کے شہریوں کے لئےای ویزہ پالیسی متعارف کرائی جائے گی ان میں ملائیشیا، چین،برطانیہ، امارات اور ترکی کے شہری شامل ہیں۔

ذرائع کاکہناتھاکہ نئی ویزہ پالیسی کا اعلان وزیر اعظم آفس میں ایک بڑی تقریب میں کیا جائے گا،ملائیشیاء، چین، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اورترکی کے شہریوں کو ای ویزہ کی سہولت ملے گی،ویزہ پالیسی کا پہلا مرحلہ ایک ماہ پرمشتمل ہوگا جس کامقصدسیاحت کو فروغ دینا ہے،نہ سینکڑوں پاؤنڈ نہ ہزاروں ڈالر،پانچ ممالک کو پاکستان کا ویزہ اب صرف 8 ڈالر میں ملےگا۔

علاوہ ازیں170ممالک کو ای ویزہ،  90 ممالک کو بزنس اور 55 کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت دی جائے گی،چینی سیاحوں کے لئے کندھاراتہذیب تک رسائی ممکن بنائی جائے گی،تمام ممالک کے صحافیوں کو بھی ویزہ کے حصول میں آسانی دی جائے گی، این او سی کی ضرورت نہیں ہوگی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER