پاکستانی باکسر نےبھارتی سورما کودھول چٹادی

 پاکستانی باکسر نےبھارتی سورما کودھول چٹادی


بنکاک(24نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی کک باکسنگ میں انڈیا کو شکست دیدی،سندھ پولیس کے کمانڈو خان سعید نے پہلے راؤنڈ میں ہی حریف کو ناک آؤٹ کردیا.

سندھ پولیس کے سپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل سٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ /کک باکسنگ مقابلے میں حصہ لیکرپاکستان اورسندھ پولیس کی نمائندگی کی اورپاکستان کے روایتی حریف بھارتی کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کوپچھاڑدیا,پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں ہی خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکس کوبہترین اور عمدہ طریقے سے استعمال کیااورمعیاری کھیل پیش کرکے کامیابی اپنے نام کرکے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا.

ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے اپنی جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے کک باکسنگ مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی,آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے بین الاقوامی مارشل آرٹ/کک باکسنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان اور سندھ پولیس کی نمائندگی کرنیوالے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا .

 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER