چین نے پاکستان دوستی کا ثبوت دے دیا


بیجنگ(24نیوز)بھارت کی عالمی فورم پر ایک اورپاکستان مخالف خواہش دم توڑگئی، چین بغیر ثبوت مسعود اظہر کو دہشت گرد دینے قرار دینےکی راہ میں رکاوٹ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین نے کالعدم تنظیم کےجیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرارداد رکوا دی، پاکستان کے دوست نے سلامتی کونسل میں امریکا، فرانس اور برطانیہ کی طرف سےمسعود اظہرکودہشت گرد قرار دینے کی کوشش چین نے ناکام بنا دی،قراردادپرچین کےتکنیکی اعتراض کےبعد معاملے کو چوتھی بارموخرکردیا گیا، سلامتی کونسل میں بھارت کے ایما پر امریکا، فرانس، اور برطانیہ نے مولانا مسعود اظہرکودہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لیے قرارداد 27 فروری کو پیش کی گئی تھی لیکن چین نے آخری لمحات میں اس پر تکنیکی اعتراض اٹھا دیا، چین نےمسعود اظہر کا معاملہ دیکھنے کیلئے مزید وقت مانگا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کی جانب سےتکنیکی طور پر قرارداد کو موخرکروانے کا دورانیہ 6ماہ ہوگا اور اس میں مزید 3ماہ کا وقت لگ سکتا ہے، پاکستان کے دیرینہ دوست نے تمام صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے مسعود اظہر پر لگائی جانے والی پابندی کی قراردادویٹو کردی۔