سکھ یاتریوں کیلئے ایک اور خوشخبری



نارووال (24نیوز) پاکستان کی جانب سےکرتارپور راہداری پرتعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے ، سکھ یاتریوں کے ساتھ کیا گیا وعدہ پاکستان نے پوری طرح نبھایا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری پرتعمیراتی کام شروع ہےبھارت کی جانب قائم درشن پوائنٹ میں ترقیاتی کام ہوتا دیکھائی نہیں دے رہا،800 میٹر پل کے اطراف میں حفاظتی بند کے لئے سینکڑوں کی تعداد میں ٹرکوں کے ذریعے ہیوی پتھر پہنچایا جا رہا ہے,پاکستانی حدود کے اہتمام تک تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ بھارت کی جانب سے ابھی اتک اس سلسلے میں پیشرفت نہیں کی گئی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ کرتارپور راہداری  بھارت اور پاکستان کے مابین مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی،یاتریوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اب براہِ راست زیارت ہو سکے گی۔