بھارت نے گھٹنے ٹیک دیئے


نئی دہلی(24نیوز)بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے موضوع پر کوئی مذاکرات نہیں چاہتے، ہم دہشت گردوں کیخلاف ایکشن ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں مقامی تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے موضوع پر کوئی مذاکرات نہیں چاہتے،ہم دہشت گردوں کیخلاف ایکشن ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں,پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے لیکن جب تک پاکستان دہشت گرد گروپوں کیخلاف کارروائی نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے.

 بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خدشہ تھا کہ بھارت پلوامہ واقعے کے بعد کشیدگی میں اضافہ کریگا،اس حوالے سے ان سے کئی ملکوں کے وزرا خارجہ نے رابطہ کیا تھا،ان وزرا خارجہ نے پہلے تو پلوامہ واقع پر اپنے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کیا اور پھرانھوں نے کہا کہ بھارت صورتحال میں کشیدگی کو نہیں بڑھائے گا.