وزیراعظم کی ماہانہ کتنی تنخواہ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

وزیراعظم کی ماہانہ کتنی تنخواہ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس وفاقی وزراء سے بھی کم، عمران خان اپنے خرچ پر رہنے والے منفر د وزیراعظم بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس وفاقی وزراء سے بھی کم ہےوہ اپنے خرچ پر رہنے والے منفر د وزیراعظم بن گئے، تنخواہ اوراخراجات وفاقی وزرا سے بھی کم ہونے کے علاوہ انہوں نےسادگی کی نئی نئی مثالیں قائم کردیں،وزیر اعظم آفس کے عملے کا دوپہر کا کھانا بھی گزشتہ6ماہ سے بند ہے جبکہ وزیراعظم ہاؤس کے 200 ملازمین کم اوردیگراخراجات بھی محدود کردیئے، وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ صرف ایک لاکھ سات ہزار 280 روپے بنتی ہے۔

سیلری سلپ کے مطابق بمعہ الاؤنسز وزیراعظم کی مجموعی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے بنتی ہے، تنخواہ پر چار ہزار 595 روپے ٹیکس کی کٹوتی ہوتی ہے، کٹوتی کے بعد مجموعی تنخواہ 1،96000 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، بطور وزیراعظم عمران خان کا مہمانوں کا مجموعی الاؤنس 50،000 روپے مقرر ہے۔

ان کوایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں 21 ہزار 456 روپے ملتے ہیں، عمران خان کا بطور وزیراعظم کوئی کیمپ آفس نہ ہی ذاتی رہائش گاہ ہے بنی گالہ میں سیکورٹی اور خاردار تار کے اخراجات بھی خود وزیراعظم نے برداشت کئے، وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزرا کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کےقریب ہے۔