لاہوریئےبچ گئے

لاہوریئےبچ گئے


لاہور (24نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار جانوروں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی، لاہور کی بکرمنڈی سے4 ہزار کلو سے زائد بیمار جانوروں کا گوشت پکڑا گیا، 3 مذبح خانے سیل کر دیئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈمحمدعثمان کی سربراہی میں بکرمنڈی کے علاقے میں بڑی کارروائیاں کی اور4300 کلو بیمار جانوروں کا گوشت اور 8 ہزار کلو جانوروں کی باقیات برآمد کرکے پیمکو سنٹر میں تلف کر دی گئیں۔ بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاوس ایریا میں 3 غیر قانونی مذبح خانے، میٹ چلر اور فیٹ رینڈرنگ یونٹ کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔

فوڈاتھارٹی کےمطابق سیل کیے گئے سلاٹر ہاؤس پہلے بھی سیل کیے گئے تھے، غیر قانونی طور پر کھول کر کام کیا جا رہا تھا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بیمار جانوروں کا غیر قانونی مذبح خانے میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں۔غیرقانونی مذبح خانوں سے جعلی مہریں بھی برآمد کی گئیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ڈی جی فوڈ کے مطابق شہریوں تک صحت بخش گوشت کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ یہ پیکیج پہلے بھی ایڈیٹ ہو چکا ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔