پی ٹی آئی حکومت مودی پالیسی پر چل رہی ہے: بلاول بھٹو



(24نیوز) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ نریندر مودی جیسی پالیسی پاکستان تحریک انصاف میں بھی چل رہی ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی پالیسی چل رہی ہے کہ اپوزیشن کو دشمن قرار دو۔ مودی جیسی پالیسی پی ٹی آئی میں بھی چل رہی ہے، حکومت پہلے انسان بنے پھر حکمران بنے،غریبوں کا معاشی قتل کیا جارہاہے۔ 

بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھا کہ وہ جعلی جےآئی ٹی کو نہیں مانتے،کسی کےکہنےپران کا نام جعلی اکاؤنٹ کیس میں ڈالا گیا، تحریک انصاف نے کالعدم تنظیموں کےساتھ ملکرالیکشن لڑا،ایسی ذہنیت رکھنےوالوں کو نئےپاکستان میں نہیں ہونا چاہئے، حکومت کو ہوش کےناخن لینے چاہئے۔

شادی کےسوال پر بلاول بھٹو بولے شادی پرکچھ کہا تومیڈیا گرین سندھ مہم نہیں چلائےگا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔