دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف

 دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف


 دبئی( 24 نیوز ) دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف، پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 4.75ملین درہم ہے.

دبئی میں دنیا کا مہنگا ترین پرفیوم متعارف کرادیا گیا ہے، شمخ نامی اس پرفیوم کی بوتل 3571 چھوٹے ہیروں، 18قیراط سونے اور چاندی سے سجی ہے جسے 3سال کے عرصے میں متعدد خوشبوؤں کو ملا کر تیار کیا گیا ہے، اس پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 4.75ملین درہم تقریباً 18کروڑ پاکستانی روپے رکھی گئی ہے جبکہ یہ رواں ماہ فروخت کیلئے پیش کردیا جائے گا۔