پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، رپورٹ جاری

پنجاب پولیس کی کارکردگی کا پول کھل گیا، رپورٹ جاری


لاہور ( 24 نیوز )رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں پنجاب پولیس کے 133 اہلکاروں کےخلاف چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی سمیت دیگرجرائم کے 35 مقدمات درج ہوئے.

تفصیلات کے مطابق معاشرے میں شہریوں کو تحفظ فراہم کرنیوالی فورس کے جوان ہی چوری،ڈکیتی اورمنشیات فروشی سمیت دیگرجرائم میں حصہ دارہوں گے تو عوام کی حفاظت کون کرے گا لیکن اگراعدادوشمار دیکھے جائیں تو پنجاب پولیس خودہی چوروں اورڈاکوؤں کےنقش قدم پرچل پڑی ہے۔ اعدادوشمار کےمطابق رواں سال کےپہلے2ماہ کےریکارڈنےبھانڈاپھوڑدیاہے۔

چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی ودیگر الزامات پرپولیس اہلکاروں وافسران کے خلاف35مقدمات درج ہوئے ہیں جن میں،19کے چالان پیش کردیے گئے ہیں، 14زیرتفتیش ہیں جبکہ ایک مقدمہ خارج کردیاگیاہے۔ نامزد133پولیس اہلکاروں میں سے61گرفتار، ایک ضمانت پرجبکہ 70تاحال آزادگھوم رہے ہیں جن کوپولیس گرفتارکرنے میں ناکام ہے۔