ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا

 ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا


نئی دہلی ( 24 نیوز ) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈین ائیر فورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انھیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو فوج کے ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیجا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھی نندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ دوبارہ معائنے کے بعد ابھی نندن کے جہاز اڑانے کا فیصلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی جس پر پاکستان نے اپنا دفاع کرتے ہوئے 2  بھارتی  طیارے مار گرائے  اور  بھارتی پائلٹ  ابھی نندن کو زندہ گرفتار کر لیا تھا۔  گرفتار  بھارتی   پائلٹ نےحراست میں لیے جانے کے بعد بتایا کہ وہ  بھارتی  فضائیہ کا ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 ہے۔  بھارتی   پائلٹ نے  پاکستان فوج کو سلام پیش کیااور کہا کہ   پاک فوج پیشہ وارانہ مہارت رکھتی ہے اور فوجی اقتدار کے مطابق سلوک کیا گیا۔  اس کے بعد  بھارتی   پائلٹ کو وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا تھا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer