پاکستانیوں کی پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹ پہننے کی خواہش،ترجمان پاک نے واضح اعلان کردیا

پاکستانیوں کی پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹ پہننے کی خواہش،ترجمان پاک نے واضح اعلان کردیا


اسلام آباد(24نیوز)  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نےپاکستانی کرکٹ شائقین سے اپیل کی ہے کہ پی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور ٹی شرٹس نہ پہنیں، کھیل کو کھیل کی طرح انجوائے کریں۔

آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہنی تو پاکستانی شائقین نے بھی بھارت کو بھرپور جواب دینے کیلئے پی ایس ایل فائنل میں ملٹری کیپ اور ٹی شرٹس پہننے کی مہم چلا لی۔اس پر  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور میدان میں آگئے اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  پیارے پاکستانیوں آ پ پی ایس ایل فائنل میں ملٹری کیپ اور ٹی شرٹ پہننیں کی خواہش رکھتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج آپ کی محبت اور حمایت پر ممنون ہے، کھیل سیاست سے بالاتر ہے، کھیل کو کھیل کے طور پر انجوائے کریں۔انہوں نے کہا ہمیں یقین ہے کہ آپ کا اور ہمارا تعلق ان چیزوں سے بلند ہے، اس لیے روشنیوں کے شہر کراچی میں میچ سے لطف اندوز ہوں۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔