دوستی ہو تو ایسی! یو اے ای نے بھی یو ٹرن لے لیا

دوستی ہو تو ایسی! یو اے ای نے بھی یو ٹرن لے لیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) یو اے ای نے پاکستان کو تین ارب ڈالر کو تیل ادھار دینے کا اعلان تو کیالیکن تیل نہیں دیا، وزارت خزانہ کے مطابق بیرونی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں.

حکومت کی طرف سے جنوری کے پہلے ہفتے میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہان کے دورہ پاکستان کے موقع پر بتایا گیا تھا کہ یو اے ای پاکستان کو زرمبادلہ کی سپورٹ کے لیے تین ارب ڈالر اور سالانہ 3.2 ارب ڈالرمالیت کا تیل موخر ادائیگی پر فراہم کرے گا تاہم اس سلسلے میں یو اے ای کی طرف سے اب تک اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں دو سال کے لیے تین فیصد شرح سود پر دو ارب ڈالر ٹرانسفر کیے گئے لیکن ادھار تیل کی بات گول ہو گئی۔اس بارے میں فروری کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی تھی لیکن اس بارے میں قائم مشترکہ وزارتی کمیشن کی گزشتہ ماہ ہونے والی طے شدہ میٹنگ یو اے ای کی طرف سے اچانک منسوخ کر دی گئی اور تیل کا معاہدہ نہیں ہو سکا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یو اے ای سے ادھار تیل کا معاہدہ شاہد نا ہو سکے تاہم زرمبادلہ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer