میاں نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے بُری خبر آگئی

میاں نواز شریف کی طبیعت کے حوالے سے بُری خبر آگئی


لاہور(24نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے حوالے سے مریم نواز نے بتایا ہے کہ ان کی طبیعت ناساز ہے۔

میاں محمد نواز شریف کی صاجزادی نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  میاں نوازشریف کی صحت اچھی نہیں ہے۔انہوں نے والد کی صحت کےحوالے سےخصوصی دعاکی اپیل کی ہے۔ 

اس سے قبل آج کوٹ لکھپت سنٹرل جیل میں قید سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے اہلخانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ والدہ بیگم شمیم، بھائی میاں شہباز شریف اور بیٹی مریم نواز نے تین گھنٹے تک ملاقات کی۔جمعرات کا دن کارکنان اور پارٹی رہنمائوں کیلئے مختص ہونے کے باوجود طبیعت کی ناسازی کے باعث صرف اہلخانہ سے ملاقات ہوسکی۔

 صوبائی وزیرآزاد کشمیر مشتاق منہاس نے بھی میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے ان کا طبی معائنہ بھی کیا، ملاقات کے بعد صوبائی وزیر آزاد کشمیر مشتاق منہاس کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی طبیعت ابھی تک ناساز ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔