پاکستانی شہریوں کا وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی پراطمینان, امریکی سروے رپورٹ جاری

پاکستانی شہریوں کا وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی پراطمینان, امریکی سروے رپورٹ جاری


واشنگٹن(24 نیوز) امریکی تھنک ٹینک آئی آرآئی سینٹر برائے انسائیٹ کا سروے‘ 57 فیصد پاکستانی شہریوں کا وزیراعظم عمران خان کی کارگردگی پراطمینان کا اظہار 84 فیصد پاکستانی شہریوں کا جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے آزادانہ اورغیرجانبدارانہ انعقاد پر اطمینان کااظہار 66 فیصد شہریوں نے حکومت کو انتخابی مہم میں کئے گئے وعدوں کو عملی شکل دینے کیلئے ایک سال سے لیکر دوسال تک کا وقت دینے کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سروے کے دوران یکم نومبر سے لےکر22 نومبر 2018ءکے درمیان 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 3ہزار 991 پاکستانی شہریوں کی رائے لی گئی۔ 39 فیصد شہریوں نے مہنگائی، 18 فیصد نے غربت اور15 فیصد نے بے روزگاری کو ملک کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیاہے، روزگار کے مواقع نہ ہونا پاکستانی نوجوانوں کیلئے سب سے بڑا چیلینج ہے۔ 

صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر مجموعی طور پر 51 فیصد شہریوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔  پنجاب کی حکومت پر 58 فیصد، سندھ کی حکومت پر 30 فیصد رائے دہندگان نے اچھا قرار دیا، خیبرپختونخوا کی حکومت پر 58 اور بلوچستان کی حکومت کی کارکردگی کو 54 فیصد رائے دہندگان نے اچھا قرار دیا ہے۔ 46 فیصد رائے دہندگان نے روزگار کی فراہمی، 39 فیصد نے مہنگائی پر قابو پانے کو حکمران جماعت کا نعرہ قرار دیا، 33 فیصد نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کو تحریک انصاف کا اہم انتخابی نعرہ قرار دیا۔

قومی اسمبلی کے ارکان پر 53 فیصد جبکہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کی کارکردگی پر 54 فیصد رائے دہندگان نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سروے میں 67 فیصد رائے دہندگان نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے پسندیدگی کا اظہار کیا۔ واضح رہےسروے میں شامل ہونے والے افراد کا تناسب پنجاب سے 55 فیصد، سندھ سے 24، خیبرپختونخوا سے 15 اور بلوچستان سے 6 فیصد تھا۔