لاہور(24نیوز) شہبازشریف نےروزنامہ ڈان میں شائع ہونیوالی رپورٹ کےدعوےمستردکردیئے۔ کہتے ہیں کہ خبرکےتمام مفروضوں اوردعوؤں کوبراہ راست یابالواسطہ مستردکرتےہیں۔
شہبازشریف قومی سلامتی کے معاملے پر نوازشریف سے الگ کھڑے ہو گئے. صدر مسلم لیگ ن نے ٹویٹ کیا کہ نوازشریف کے شائع ہونے والے الزامات کا پارٹی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں۔ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا.پاکستان کا مفاد ذاتی اور سیاسی مفاد سے بالاتر ہے۔ریاست پاکستان اور تمام ادارے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ساتھ کھڑے ہیں۔
PMLN rejects all assertions, direct or implied, made in news report of DAWN,dated 12-5-18. State of Pakistan & all its institutions stand together in the global fight against terrorism. We strongly believe that interests of Pakistan r supreme to all personal & political interests
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 13, 2018
اس سے قبل میر پور خاص میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کو تڑوڑ مرور کر پیش کیا گیا کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز کو پاکستان سے ممبئی جانے دیا گیا جنہوں نے ممبئی میں حملہ کیا، تو بھلا کیا نواز شریف اس طرح کی بات کر سکتا ہے؟