نواز شریف کی ڈھٹائی، ملک مخالف بیان پر ڈٹ گئے

نواز شریف کی ڈھٹائی، ملک مخالف بیان پر ڈٹ گئے


اسلام آباد(24نیوز) نواز شریف نے کہا کہ اپنے بیان پر قائم ہوں، ہمیشہ سچ کی بات کروں گا چاہے جو مرضی ہو جائے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے کہتا آرہا ہوں کہ اتنی قربانیاں دی ہیں، 50 ہزار لوگ شہید ہوئے،  پولیس اور شہریوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔

نواز شریف نے کہا کہ کلبھوشن ایک جاسوس ہے جس نے پاکستان میں جاسوسی کی، کون کہتا ہے کہ کلبھوشن جاسوس نہیں ہے۔نان اسٹیٹ ایکٹر سے متعلق کیے گئے سوال پر مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پھر آپ نے ضرب عضب کن کے خلاف کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر "قومی سلامتی کونسل کمیٹی" کا اجلاس ختم

نواز شریف نے کہا کہ غدار اسے کہا جارہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے، میں حق بات کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا اور حق بات کرنا قومی، دینی اور اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کیا محب وطن وہ ہیں جنہوں نے آئین توڑا، ججوں کو دفاتر سے نکالا اور کیا کراچی میں 12 مئی کو خونی کھیل کھیلنے والے محب وطن ہیں؟

نواز شریف نے مزید کہا کہ مجھ سے پہلے بہت سے لوگ بھی اس حقیقت کو تسلیم کرنے والوں میں شامل ہیں، یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے دنیا ہمارا بیانیہ سننے کو تیار نہیں۔

 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔