متحدہ مجلس عمل کا مینارپاکستان لاہور جلسہ،مخالفین کیلئےخطرےکی گھنٹی بج گئی

متحدہ مجلس عمل کا مینارپاکستان لاہور جلسہ،مخالفین کیلئےخطرےکی گھنٹی بج گئی


لاہور (24نیوز) متحدہ مجلس عمل نے بھی لاہورمیں طاقت کابڑامظاہرہ کردیا۔ مولانافضل الرحمان اورسراج الحق نے شرکاکے جم غفیرسے خطاب کیا۔جبکہ دیگررہنماؤں نے بھی خوب جوشیلی تقریریں کیں۔
متحدہ مجلس عمل نے بھی آخرکھڑاک کردیا۔مجلس عمل کی دوبارہ بحالی کے بعدلاہورمیں بڑے پاورشونےمخالفین کےلیےخطرے کی گھنٹی بجادی۔لاہورمیں مینارپاکستان میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کاکہناتھا2018کاالیکشن جیتنے کے چیلنج پرپورااتریں گے۔ ملک میں معاشی خوشحالی لائیں گے۔
جماعت اسلامی کےامیرسراج الحق بھی اپنے خطاب میں خوب گرجے برسے۔سراج الحق نے مخالف سیاستدانو ں پرتنقیدکرتے ہوئے کہا بینک اکاونٹس بھرنے والی سیاست پرلعنت بھیجتاہوں۔آج مینار پاکستان کہہ رہا ہے کہ نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان بناؤ۔
جلسے سے ایم ایم اے میں شامل دیگرجماعتوں کے رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔عوام نے بڑی تعدادمیں جلسےمیں شرکت کرکےجوش وخروش کابھرپوراظہارکیا۔دینی جماعتوں کےاتحادکی سیاسی قوت کے مظاہرے نےدیگرجماعتوں کوبتادیاکہ اقتدارکی جنگ میں ایک اوربڑاکھلاڑی میدان میں اترچکاہے۔اب مقابلہ آسان نہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔