پاکستان مسلم لیگ ن آج بونیر میں سیاسی پاور شو کرے گی

پاکستان مسلم لیگ ن آج بونیر میں سیاسی پاور شو کرے گی


پاکستان مسلم لیگ آج بونیر میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز جلسے سے خطاب کریں گے۔
پاکستان مسلم لگ ن آج بونیر میں جسلہ کرے گی۔ جلسہ کی تیاریاں بھرپوراندازمیں مکمل کی جارہی ہیں۔ سواڑی کےکالج گراونڈ میں ہونےوالےجلسے کےلیے بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ،سواڑی گراؤنڈ میں پارٹی کے جھنڈے بینرز،پوسٹر اور ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگا دی گئیں ہیں۔مقامی قیادت کی جانب سے20ہزارکرسیاں لگانےکادعوی کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ مجلس عمل کا مینارپاکستان لاہور جلسہ،مخالفین کیلئےخطرےکی گھنٹی بج گئی 

سیکورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔پولیس کےمطابق سیکورٹی کیلئے500پولیس اہلکاروں کو تعینات کیاگیاہے۔جلسہ سے میاں محمدنوازشریف اورمریم نوازخطاب کریں گے۔