کراچی: انتظار قتل کیس کے ملزموں پر فرد جرم عائد


کراچی (24نیوز) سینٹرل جیل کراچی میں قائم انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے انتظار قتل کیس میں ملزموں پر فردِ جرم عائد کردی، ملزموں نے صحتِ جرم سے انکار کردیا .
کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی،  ملزمان نے فردِ جرم عائد ہونے کے بعد صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی ۔مقتول انتظار احمد کے والد اشتیاق احمد کا کہنا ہے کہ عدالت سے انصاف کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملہ متنازع بیان، "قومی سلامتی کونسل کمیٹی" کا اعلامیہ جاری

انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی پولیس کے 8 ملزمان گرفتار جبکہ ایک ملزم طارق رحیم عبوری ضمانت پر رہا ہے،، ملزمان کے خلاف درخشان تھانے میں مقدمہ درج ہے




وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔