فلم انڈسٹری کے اندراورباہردونوں جگہ جنسی ہراساں کیا گیا: ہما قریشی

فلم انڈسٹری کے اندراورباہردونوں جگہ جنسی ہراساں کیا گیا: ہما قریشی


(24نیوز) بالی وڈاداکارہ ہماقریشی کاکہنا ہے کہ انہیں فلم انڈسٹری کے اندراورباہردونوں جگہ جنسی طورپرہراساں کیا گیا،دنگل گرل زائرہ وسیم کاکہنا ہے کہ وہ چارسال سے ڈپریشن کا مقابلہ کررہی ہیں.
دنیا بھرمیں می ٹو کی مہم جاری ہے،ہرروز مختلف اسٹارخواتین اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات سامنے لارہی ہیں،بالی اداکارہ ہماقریشی کا کہناہے کہ انہیں فلم انڈسٹری ہی نہیں اس کے باہربھی جنسی طورپرہراساں کیاگیا،ان کاکہنا ہے کہ وہ جب بھی ایسے واقعات کو سامنے لانے کی کوشش کرتیں توانہیں کہاجاتاکہ وہ اس سے اپنے کردارکوہی مشتبہ کریں گی.


دنگل گرل زائرہ وسیم کاکہناہے کہ وہ چارسال سے شدید ڈپریشن کا شکارہیں اوروہ اس صورت حال کامقابلہ کررہی ہیں،ان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف ڈپریشن کی ادویات باقاعدگی سے لیتی ہیں بلکہ ایک رات انہیں ایمرجنسی میں اسپتال بھی لےجایاگیا،زائرہ وسیم کا کہنا ہے کہ حیران کن طورپرکوئی بھی ان کی اس بیماری کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔


اداکارہ آمنہ الیاس اورمیراسیٹھی اپنی آنے والی فلم میں اپنے کردارکے بارے میں بہت خوش ہیں،میراسیٹھی کاکہنا ہے فلم میں کاسٹ کرنے سے پہلے ان کا باقاعدہ آڈیشن لیاگیا جوکہ بہت ہی پروفیشنل بات ہے،آمنہ الیاس کا کہنا ہے کہ فلم سات دن محبت ان فلم میں ان کا کرداربہت مضبوط ہے جس میں اداکاری کا بہت مارجن ہے۔


جنسی درندگی کے بعد قتل کردی جانے والی قصورکی آٹھ سالہ زینب کے والد نے اپنی بیٹی کی زندگی پرٹیلی فلم بنانے کی مخالفت کردی،امین انصاری کا کہنا ہے کہ فلم بنانے کے لیے ان سے کوئی اجازت نہیں لی گئی،ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت ہے جس پروہ عدالت میں جائیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔