پوری ن لیگ، شہباز شریف اور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم

پوری ن لیگ، شہباز شریف اور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  کہ پاکستان مسلم لیگ ن،  نواز شریف اور  شہباز شریف کے ساتھ کھڑی ہے۔ 

وزیراعظم نے قومی سلامتی کونسل کمیٹی  اور نواز شریف سے ملاقات کی تفصیلات پریس کانفرنس میں بتائیں۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ممبئی حملوں سے متعلق نوازشریف کا کہنا ہے کہ ان کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا۔نوازشریف نےچھپی ہوئی تین سطروں کی تردید کی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ان کا انٹرویو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے متنازع بیان پر شہباز شریف کی وضاحتیں

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں ٹینشن ہوتی رہتی ہے،حقائق سامنے آجائیں تو ٹینشن ختم ہوجاتی ہے، نوازشریف کے بیان کا غلط  مطلب لیا جارہا ہے ۔میں نوازشریف کے ساتھ  کھڑا ہوں۔شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف   کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

جبکہ پاکستان کے وزیر اعظم کی تقریر سرکاری ٹی سی (پی ٹی وی) پر نشر نہیں کی گئی ، کہا جارہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی تقریر  کانٹ چھانٹ (ایڈٹ ) کے بعد نشر کی جائے گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔