ایران ایٹمی معاہدہ بچانے کے لئے سرگرم

ایران ایٹمی معاہدہ بچانے کے لئے سرگرم


 24نیوز: ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف ایٹمی معاہدہ بچانے کے لئے سرگرم ہوگئے، جواد ظریف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور امریکا کی طرف سے معاہدے سے الگ ہونے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔       

 تفصیلات کے مطابق جواد ظریف روس اور بیلجیئم بھی جائیں گے، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی اور امریکا کی طرف سے معاہدے سے الگ ہونے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انڈونیشیا کا شہر سورابایا دوسرے روز بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نے پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، گزشتہ روز بھی 3 گرجا گھروں پر حملوں میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے بدتمیزی کی انتہا کردی
 
عراق میں ہونے والے انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، 18 میں سے 10 صوبوں کے نتائج کے مطابق عراقی عالم مقتدیٰ الصدر کو جزوی برتری حاصل ہے جبکہ وزیراعظم حیدر العابدی کی جماعت کو شکست کا سامنا ہے، مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے جشن منانا شروع کردیا ہے۔

آئر لینڈمیں ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ایک سات سالہ لڑکا ہلاک ہوگئے، جبکہ طیارے میں سوار 16 افراد نے پیرا شوٹ سے کود کر جانیں بچائیں۔ طیارہ آئرش فلائنگ کلب کی ملکیت تھا۔

پڑھنا نا بھولیں:ملائیشیاکے سابق وزیر اعظم کے ملک چھوڑنے پر پابندی
 
امریکا کی ریاست ہوائی میں آتش فشاں کیلوا نے ایک اور مقام پر زمین پھاڑ کر لاوا اگلنا شروع کر دیا، نئی دراڑ تقریباً تین سو میٹر طویل ہے، جس سے زہریلی گیسیں بھی نکل رہی ہیں۔ مقامی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے تین مئی سے لاوا اگلنے والے آتش فشاں نے 17 مقامات پر زمین کو پھاڑ ڈالا، حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اسکے ارد گرد رہنے والے محفوظ مقامات کو چلے جائیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:ایرانی شاپنگ مال میں 'داعش' گھس آئی
 
بھارت کی مختلف ریاستوں میں طوفانی ہوا کے ساتھ ہونے والی شدید بارش نے تباہی پھیلا دی، طوفان سے متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، اس دوران مختلف حادثات میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔