خواتین کیلئےسفری سہولت، ویمن آن ویل کا خواب پورا


 لاہور(24نیوز) خواتین کیلئےسفری سہولت ، ویمن آن ویل کاخواب پورا ہو گیا، ساٹھ خواتین کوپنک بائیکس کی چابیاں دے دی گئیں۔

 تفصیلات کے مطابق ویمن آن ویل کاخواب پورا ہو گیا، ساٹھ خواتین کوپنک بائیکس کی چابیاں دے دی گئیں،صنف نازک بلند حوصلوں اور حکومت پنجاب کے بھرپور اعتماد کیساتھ سڑکوں پر آچکی ہیں۔ پنک بائیکس اور پنک ہیلمٹ پہنے خود مختار ساٹھ خواتین کو بائیکس دے دی گئیں.

تقریب میں صوبائی وزیر برائے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبی شجاع الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایس  آر یو  سلمان  صوفی،  سی ٹی او  رائے  اعجاز،  سیکریٹری ٹرانسپورٹ کپٹن ر نسیم نواز، یو این ویمن کنٹری ہیڈ جمشید قاضی، ایڈوکیٹ حنا جیلانی سمیت لاہور ملتان اور فیصل آباد سے خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر میاں مجتبی نے سلمان صوفی کو موٹر سائیکلوں کی اعزازی چابی پیش کی۔ ویمن آن ویل کی میگا ریلی میں لیڈی وارڈنز، ایس آر یو کے اہلکاروں سمیت پنک بائیک رائڈرز نے شرکت کی جبکہ میاں مجتبی شجاع الرحمان نے ریلی کا آغاز کیا، خواتین کی خوشی کا تو کوئی ٹھکانہ ہی نہ تھا۔پہلے مرحلے میں تین اضلاع سے خواتین کو سبسڈائز بائیکس دی گئی ہیں جبکہ یہ سلسلہ چھتیس اضلاع تک جاری رہے گا،