’’کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے غدار ہوتے ہیں؟‘‘


 24نیوز: مسلم لیگ ن کی  رہنما مریم نواز نے بونیر میں جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ نوازشریف اور عوام کا رشتہ کمزور نہیں ہو سکتا، بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے اور سُپر پاور کے سامنے ڈٹ جانے والا غدار نہیں ہو سکتا۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا بونیر میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنا بڑا بونیر نہیں جتنا بڑا نواز شریف کا جلسہ ہے، نواز شریف سےعوام کی محبت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، پاکستان میں ووٹ کو عزت دلا کر رہیں گے، آپ کے وزیراعظم پر غداری کے فتوے لگ رہے ہیں، غداری کے فتوے لگانے والوں پر ہنسی بھی آتی ہے اور رحم بھی۔

یہ بھی پڑھیں:پوری ن لیگ، شہباز شریف اور میں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں: وزیر اعظم
 
مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب حربے ناکام ہوئے تو اب غداری کا کارڈ نکالا، کرپٹ اور غدار صرف عوامی نمائندے ہوتے ہیں؟ عوامی نمائندو ں پر غداری کے فتوے منظور نہیں، کیا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے غدار ہوتے ہیں، کے کارگل میں اقدام کا دفاع کرنے والا کیا غدار ہوتا ہے؟ مشرف نے اپنی حکومت کو پوچھے بغیر کارگل پرچڑھائی کی، کارگل میں ہمارے سینکڑوں جوان مارے گئے.

پڑھنا نا بھولیں:نواز شریف کی ڈھٹائی، ملک مخالف بیان پر ڈٹ گئے
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا بلوچستان کی محرومیاں دور کرنے والا، صوبوں کو قریب لانے والا غدار ہوتا ہے؟ پانچ سال سازشیں، دھرنے اورلاک ڈاؤن برداشت کیے، ملک سے دہشتگردی کے اندھیرے دور کرنےوالا کیا غدار ہو سکتا ہے؟ نواز شریف اس دھرتی کا بیٹا ہے۔ نواز شریف کو کسی سے حب الوطنی کےسرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، عوام کا 30سال سےنواز شریف پر اعتماد ہی حب الوطنی کاسرٹیفکیٹ ہے، میڈیا کو نواز شریف کے خلاف پروپیگنڈے کا کہا گیا ہے، جو ڈر گیا وہ لاڈلہ، جو ڈٹ گیا وہ نوازشریف۔