وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک صوابی میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے

وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک صوابی میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے


صوابی (24 نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی اپنے ہی صوبہ میں مقبولیت کم ہوگئی۔ صوابی میں پرویزخٹک خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے۔

پرویز خٹک کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف پہلی بار بے رحمانہ احستاب شروع ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زائد المعیاد شناختی کارڈ والے ووٹ ڈال سکیں گے، الیکشن کمیشن نے خوشخبری سنادی 

انھوں نے کہا کہ عمران خان نے چودھریوں اور جاگیرداروں کی سیاست کو فل سٹاپ لگا دیا ہے۔ حکومت میں آنے سے پہلے صوبہ کے تمام ادارے تباہ تھے۔ اقتدار میں آنے کے بعد ہم نے اداروں میں اصلاحات کیں۔

پڑھنا نہ بھولیں: چیف جسٹس پاکستان کا سانحہ اے پی ایس پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات کر کے امیر و غریب کا فرق ختم کر دیا۔ مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لیے صوبائی حکومت کےخلاف من گھڑت بیانات دینے پر اتر آئے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں مفاد پرست جماعتوں کا مکمل صفایا ہوجائے گا۔