یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح، اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 52فلسطینی شہید، 25سو زخمی


یروشلم (24 نیوز)ایوانکا ٹرمپ نے یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کر دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 52 فلسطینی شہید اور 2500 سے زائد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہونے والے مظاہروں کے دوران درجنوں فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب چھ ہفتوں سے مظاہرے جاری ہیں جن میں امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کیے جانے پر شدت دیکھنے میں آئی۔

امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اپنے شوہر کے ہمراہ سفارتخانہ کے افتتاح کے لیے یروشلم پہنچیں۔ صدر ٹرمپ بذات خود وہاں نہیں گئے۔ایوانکا ٹرمپ نے یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کا افتتاح کر دیا۔ امریکی سفارتخانہ کا افتتاح ریاست اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقعہ پر کیا گیا۔

واضح رہے کہ تل ابیب سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ پر فلسطینی شدید غصہ میں ہیں۔یہ بھی خیال رہے کہ فلسطینیوں کی شہادتوں پر پاکستان کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔