مودی کا ایک اور بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

مودی کا ایک اور بیان سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا


(24 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کےمضحکہ خیزبیانات نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی، جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

بھارتی وزیراعظم کا ایک انٹرویو میں کہناتھا کہ شایدانہوں نے پہلی بار1987-88 میں ڈیجیٹل کیمرہ استعمال کیا تھا۔  جس پران کی ٹرولنگ کرنےوالوں نے کہا کہ پہلا ڈیجیٹل کیمرہ 1987ء میں امریکی کیمرہ ساز کمپنی نائیکون نے فروخت کےلئے پیش کیا تھا۔ اس وقت آپ چائے بناتے ہوں گے۔ یہی نہیں نریندرمودی نے یہ دعویٰ بھی کردیا کہ وہ اسی دورمیں ای میل بھی کرتے تھے، جس پر تبصرہ کرنے والوں نے کہا کہ مودی صاحب یہ سہولت انیس سو پچانوے میں آئی تھی۔