بھارتی فورسز نے پاک فوج کے سامنے گھٹنےٹیک دیے



اسلام آباد( 24نیوز ) بھارت نےگھٹنےٹیک دیے، بھارت کی پاک فوج سےآرٹلری فائربند کرنےکی درخواست کردی،28فروری کوآرٹلری فائرسے34بھارتی فوجی ہلاک ہوئےتھے.

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران کی جانے والی بھرپور کارروائیوں سے بھارت کی عقل ٹھکانے آگئی، بھارت کی جانب سے پاک فوج سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست کی گئی ہے، بھارت کی 26 فروری کی جارحیت پسندی کے جواب میں پاکستان نے 27 فروری کو 2 بھارتی جہازمار گرائے تھے جبکہ 28 فروری کو پاک فوج کی فائرنگ سے بھارت کے 34 جوان ہلاک ہوئے تھے۔

پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے بھارت کو تمام گن پوزیشنز بھی تبدیل کرنا پڑیں تھیں،جارحیت پسند بھارت کے پاک فوج کےبھرپور جواب کے بعد ہوش ٹھکانے آ چکے ہیں اور بھارت کی جانب سے آرٹلری فائر بند کرنے کی درخواست بھی اسی کا نتیجہ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی اپنی نیوز کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کے ان ہی نقصانات کا ذکر کیا تھا جن کے باعث اب بھارت گھٹنےٹیکنے پر مجبور ہے۔ 

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER