دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے

دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے


ملتان( 24نیوز ) مظفرگڑھ کے علاقے وسندے والی میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابقمظفرگڑھ کے علاقے وسندے والی میں دریائے چناب میں نہاتے ہوئے 4 افراد ڈوب گئے، ریسکیو ترجمان کا کہنا تھا کہ 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے سے ریسکیو کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈوبنے والے چاروں افراد دوست ہیں، ایک نوجوان کی تلاش ابھی جاری ہے۔

ریسکیو ترجمان کا مزید کہناتھاکہ ڈوبنے والے نوجوان کا نام ناعدنان ہے جس کی عمر22سال ہے، ریسکیو عملہ کی تلاش جاری ہے، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے مشکل پیش آرہی ہے۔