امریکا کا بڑا فیصلہ، پاکستانی کمپنی سمیت 12 ممالک کے اداروں پر پابندی عائد

امریکا کا بڑا فیصلہ، پاکستانی کمپنی سمیت 12 ممالک کے اداروں پر پابندی عائد


واشنگٹن(24نیوز) امریکا نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت 12غیرملکی افراد اور اداروں پر پابندی عائد کردی، پابندی کا شکار پاکستانی کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات ظاہر نہیں کی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق جوہری ٹیکنالوجی کےخطرات کے پیش نظر امریکہ نے ایک پاکستانی کمپنی سمیت 12غیرملکی افراد اور اداروں پر پابندی عائد کردی، ان افراد اور کمپنیوں کو جوہری ٹیکنالوجی کی خریدوفروخت میں ملوث پانے پر ممنوعہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے، پابندی کا شکار کمپنیوں میں سے 6کا تعلق چین اور ہانگ کانگ سے ہیں، جبکہ 5امارتی افراد بھی اس فہرست میں شامل کئے گئے ہیں۔

پابندی کا شکار پاکستانی کمپنی کا نام اور مقام کی معلومات ظاہر نہیں کی گئیں، امریکی محکمہ تجارت کے بیان کے مطابق پابندیوں کامقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی ان کے ہاتھ نہ لگے جو امریکی سلامتی یا امریکی شہریوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔