اب آپ میلوں دور بھی کیمرے سےمحفوط نہیں رہ پائیں گے

اب آپ میلوں دور بھی کیمرے سےمحفوط نہیں رہ پائیں گے


بیجنگ( 24نیوز ) سائنس کی دنیا میں نت نئے تجربات کی بدولت چین نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، چینی سائنسدانوں نے 45 کلومیٹر دور سے تصویر اتارنے والی ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے سائنسدانوں نے ایسی نئی کیمرا ٹیکنالوجی تیار کرلی ہے جو انسانوں کی تصاویر 28 میل یعنی 45 کلومیٹر دور سے بھی کھینچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جریدے ایرزو میں شائع مقالے میں سائنسدانوں نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجی سموگ اور دیگر آلودگی کے اندر بھی لیزر امیجنگ اور ایڈوانس اے آئی سافٹ وئیر کی مدد سے تصویر کھینچ سکتی ہے، اس وقت لائٹ ڈیٹکشن اور رینجنگ ٹیکنالوجی تو استعمال ہورہی ہے مگر چینی سائنسدانوں کے مطابق نیا سافٹ وئیر آواز کی مدد سے تصویر کھینچ سکے گا۔

اس تیکنیک کو گیٹنگ سافٹ وئیر کا نام دیا گیا ہے جو کیمرے کے فیلڈ آف ویو میں دیگر اشیا سے خارج ہونے والے فوٹوز کو نظرانداز کردیتی ہے، یہ نیا سافٹ وئیر کیمرے کو بتائے گا کہ اپنے ہدف سے ہٹ کر کس طرح دیگر اجسام کو نظرانداز کرنا ہے، سائنسدانوں کے مطابق یہ فیچر کیمروں میں مستقبل قریب میں متعارف کرایاجائے گا۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER