مریم نواز امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر بول پڑیں

مریم نواز امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر بول پڑیں


لاہور( 24نیوزمریم نواز نے کہاکہ کی انجینئر امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری واضح سیاسی انتقام ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری پر اپنے ردعمل کااظہار کیا، انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ' پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے،ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں'.

دوسری جانب کروڑوں روپوں کی کرپشن کے الزام میں ایف آئی اے حکام نے ن لیگی رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام سمیت پانچ ملزموں کو اینٹی کرپشن عدالت پشاور میں پیش کردیا، عدالت نے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے،عدالت میں ملزم کاکہناتھاکہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

ایف بی آر حکام کاکہناتھاکہ ملزم ایک سال کا پراجیکٹ نہ صرف دس سال میں مکمل کرسکے بلکہ خزانے کو دو ارب روپے کا نقصان بھی پہنچایا ہے، ایف آئی اے کی جانب سے 7 دن کاجسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی گئی۔