وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی


اسلام آباد(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 30 جون 2019 تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر پانچ فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے والوں کو پاکستان بناو سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کی سفارش کی گئی۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی ٹیکس ایمنسٹی دینے کی تجویز کی گئی۔ 30 جون تک پراپرٹی ڈیکلیئر کرنے والوں پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ،اسکیم کا اطلاق بے نامی بینک اکاونٹس پر بھی ہوگا۔سال 2000کے بعد سرکاری عہدہ رکھنے والوں پر ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی پابندی ہوگی۔

 ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم کا قانونی مسودہ آج ہی وزارت قانون کوبھجوایا جائےگا۔صدارتی آرڈیننس کےذریعے ایمنسٹی سکیم متعارف کروائی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔