امریکاایران بڑھتی کشیدگی،جرمنی بھی میدان میں آگیا

امریکاایران بڑھتی کشیدگی،جرمنی بھی میدان میں آگیا


لندن (24نیوز)عالمی طاقتیں تشویش کاشکارہوگئیں، برطانیہ نےخبردارکیاکہ یہ تنازع کسی حادثےکےنتیجےمیں محاذآرائی تک جاسکتاہے،معاملےکی سنگینی پرجرمن وزیرخارجہ بھی میدان میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکریٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو کی ایران کے جوہری معاہدے کی حمایت کرنے والے یورپی یونین کے ممالک سے بات کے بعد امریکا اور ایران میں بڑھتے ہوئے تنازع پر برطانیہ نے خبردار کیا ہے کہ یہ تنازع کسی حادثے سے محاذ آرائی تک جاسکتا ہے، برطانیہ کی جانب سے یہ بیان متحدہ عرب امارات کے ساحل پر سعودی عرب کے 2 تیل بردار جہازوں کو تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے کے دعوے کے بعد سامنے آیا، جن میں سے ایک امریکاکے لیےسعودیہ سے تیل لینے کے لیے جارہا تھا۔

امریکا کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ایران یا ان کے پراکسیز خطے میں جہاز رانی سےمتعلق ٹریفک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، امریکا نے گزشتہ ہفتے ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے،برطانوی سیکریٹری خارجہ جیریمی ہنٹ نے برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فکر ہے کہ کسی بھی حادثے سے یہ تنازع محاذ آرائی کی صورت اختیار نہ کر جائے۔

ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم کچھ عرصے اطمینان سے کام لیں اور اس بات کو سمجھیں کے دوسرا کیا سوچ رہا ہے، فوجی تصادم کی بجائے تنازع کوباہمی مشاورت سے نمٹایاجاناچاہیے۔