چیئرمین ایف بی شبرزیدی کا کاروباری افراد کیلئے بڑا اعلان



اسلام آباد( 24نیوزچیئرمین ایف بی آرشبرزیدی نےایف بی آر افسروں کو کاروباری مراکز پر چھاپے مارنے سے روک دیا،انہوں نے حکم دیا کہ موجودہ ٹیکس گزاروں کے دفاتر اور کاروبار مراکز پر چھاپے نہ مارے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی نےافسروں کو کاروباری مراکز پر چھاپے مارنے سے روک دیا،انہوں نے ایف بی آر افسران کو حکم دیا کہ موجودہ ٹیکس گزاروں کے دفاتر اور کاروبار مراکز پر چھاپے نہ مارے جائیں، کاروباری مراکز پر چھاپے مارنے کی اجازت چیئرمین اور ممبر آپریشن سے لینا ہوگی , ٹیکس چوری کی اطلاع چیئرمین ایف بی آر کو دی جائے ، چیئرمین ایف بی آر سب کا فیصلہ کریں گے۔

چیئرمین ایف بی آر شبری زیدی ٹیکس فائلرز کو ایکٹو ٹیکس پیئر سے نکالنے سے روک دیا،ٹیکس فائلرز کو ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے نکالنے سے 24 گھنٹے قبل ذاتی ملاقات کا موقع دیا جائے، ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے نکالے گئے تمام کیسز کی تفصیلات چیئرمین ایف بی آر کو فراہم کی جائے اوریہ لسٹ ممبر آپریشن کو بھی دی جائے، ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ سے نکالنے کی وجوہات بیان کی جائیں.

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER