ڈیجٹیل قران پاک شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا

 ڈیجٹیل قران پاک شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا


گوجرانوالہ (24 نیوز) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ڈیجٹیل قران پاک شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا کمزور نظر بینائی سے محروم افراد باآسانی قرآن پاک پڑھ اور سن سکتے ہیں۔

عام دنوں کی نسبت ماہ سیام میں عبادت کے رحجان میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کے ساتھ ہی بازاروں مارکیٹوں بک شاپ پر قرآن پاک لینے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ اب دوکانوں پر ڈیجیٹل قرآن پاک بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز ہیں جس میں ہر لفظ کو پڑھنے کے ساتھ ساتھ ا یک ڈیجیٹل پن کے ساتھ سنا بھی جا سکتا ہے۔ 

ڈیجیٹل قرآن پاک کی مدد سے کمزور نظر بینائی سے متاثر افراد بھی آسانی سے قرآن پاک پڑھ اور سن سکتے ہیں اور انہیں الفاظ کے تلفظ اور ادائیگی درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ماہ صیام میں لوگ جہاں اجروثواب سمیٹنے کے لیے خیرات اور صدقہ کرتے ہیں تو وہاں رشتےداروں عزیزواقارب مساجد مدرسوں میں قرآن پاک کے نسخے تحفے میں دے کر دلی سکون محسوس کرتے ہیں۔