خطرات کے پیش نظر تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز): آرمی چیف نے کہا کہ مغربی سرحد اور داخلی سلامتی کے چیلنجز کے باوجود روایتی خطرات کو نظرانداز نہیں کرسکتے۔ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی۔ خطرات کے پیش نظر تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریاں ناگزیر ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگلا کور کا دورہ کیا، آرمی چیف نے منگلا کور میں جاری تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا، آرمی چیف نے جوانوں اور افسروں کے بلند حوصلے اور تربیتی معیار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پاچکے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب کے دوران قائداعظم کے اقوال کا حوالہ بھی دیا۔ قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ پاکستان اقوام عالم کے صف اول میں شامل ہوگا۔ ترقی کے لیے صرف اور صرف عزم اور اتحاد ضروری ہے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق منگلا کور پہنچنے پر کورکمانڈر منگلا لفٹینینٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ انسپکٹر جنرل ٹرینگ ایلوویشن لفٹینینٹ جنرل ہدایت رحمان بھی موجود تھے۔