لاڑکانہ میں گرفتار درندہ صفت ملزم کا 5 سالہ بچی کے ریپ، قتل کا اعتراف

لاڑکانہ میں گرفتار درندہ صفت ملزم کا 5 سالہ بچی کے ریپ، قتل کا اعتراف


لاڑکانہ (24 نیوز): لاڑکانہ میں گرفتار درندہ صفت ملزم نے 5 سالہ بچی کو اغوا کرکے ریپ کرنے کے بعد اسے قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ نوڈیرو میں ملزم کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، ادھر مقتول بچی کی لاش کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو میں پیر کے روز شام کو ریلوے اسٹیشن کے قریب تالاب سے 5 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کے ساتھ ریپ کرنے کے بعد اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ تھانہ نوڈیرو کی پولیس نے مشکوک نوجوان سراج کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ بچی کے رشتہ داروں نے کچھ عرصہ قبل ان کو اجتماعی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس کا بدلہ لینے کے لئے اس نے بچی کا ریپ کرنے کے بعد قتل کیا۔

 

پولیس کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات بھی شامل کرلی گئی ہے۔