سموگ کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم

لاہور(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو سموگ کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم دے دیا ہے

سموگ کی روک تھام کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کا حکم
smog punjab government lahore high court city42 سموگ پنجاب لاہور ہائیکورٹ اقدامات


تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ نے سموگ پر قابو پانے کیلئے فوری ہیلتھ ایمرجنسی پالیسی بنانے کا حکم دیدیا ہے ، عدالت نے ہیلتھ ایمرجنسی پالیسی 6 بجے تک تیار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شیراز ذکاءکی درخواست پر حکم جاری کیا ، عدالت میں سیکرٹری ماحولیات اور محکمہ صحت کے افسران کے بیانات ریکارڈ کئے گئے۔

افسران کے بیانات کی روشنی میں ہیلتھ ایمرجنسی پالیسی بنانے کا حکم دیا گیا ، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت مانتی ہے کہ سموگ جان لیوا ہے لیکن پھر بھی سو رہی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اگر بچے مرنا شروع ہو گئے تو کیا حکومت ذمہ داری لے گی؟ پنجاب حکومت خدا کا خوف کرے اور جنگی بنیادوں پر کام کرے۔