لاہور ، کھاریاں ، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور ، کھاریاں ، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش

لاہور ، کھاریاں ، گجرات ، مری (24 نیوز) لاہور ، کھاریاں ، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ۔


تفصیلات کے مطابق لاہور ، کھاریاں ، گجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ، مری میں بھی بارش نے موسم کو دوبالا کر دیا۔

لاہور میں شہریوں نے بارش کے موسم سے خوب لطف اٹھایا اور تفریحی مقامات کا رخ کیا۔

ملکہ کوہسار مری ، گلیات میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ، محکمہ موسمیات کے مطابق اگر درجہ حرارت مزید گرتا ہے تو ہلکی برف باری بھی ہو سکتی ہے ۔

لوگوں نے گھروں میں ہیٹر کا استعمال بھی شروع کر دیا ، سیاح ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے مال روڈ میں نکل آئے ہیں۔