صحافی  کی تذلیل کرنا ٹرمپ انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا

صحافی  کی تذلیل کرنا ٹرمپ انتظامیہ کو مہنگا پڑ گیا


واشنگٹن (24نیوز) امریکی نشریاتی ادارےسی این این نےصدر ٹرمپ کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا،رپورٹرکے وائٹ ہاؤس میں داخلے پرپابندی کیخلاف سی این این  نے مقدمہ درج کروادیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی این این نےصدر ٹرمپ  کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کردیا، صحافی کی دستاویزات کو معطل کرنا آزادی صحافت کو دبانے کے مترادف ہے  اور قانون کی خلاف ورزی ہے ، امریکی نیوز چینل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عدالت  صحافی جم اکوسٹا کا وائٹ ہاؤس کی کو ریج کرنے  کا اجازت نامہ واپس دلائے۔

دوسری جانب سی این این کے درج کئے مقدمہ ہوئے کے بارے وائٹ ہاؤس کااپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ مقدمہ کرناسی این این کی طرف سےایک اور تماشا کرنا ہے، ہم پُرزور طریقے سےاپنا دفاع کرینگے۔

واضح رہے کہ مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کے رپورٹر جم اکوسٹا پر چڑھ دوڑے تھے اور انہیں 'بدتمیز اور خوفناک انسان' قرار دیتے ہوئے عملے کو ان کا مائیک چھین لینے کا حکم دیا تھا۔