پنجاب کےسکولوں کی ناقص سکیورٹی، حکومت نے نوٹس لے لیا

پنجاب کےسکولوں کی ناقص سکیورٹی، حکومت نے نوٹس لے لیا


لاہور(24نیوز)  پنجاب بھر کےاے،اےپلس سکولوں کی سکیورٹی تاحال بہتر نہ بنائی جاسکی، پنجاب حکومت نے سکولوں کی سکیورٹی بہترنہ بنانےکانوٹس لےلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کےاے،اےپلس سکولوں کی سکیورٹی بہتر نہ ہونے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا، محکمہ داخلہ نےمذکورہ سکولوں سےسختی سےنمٹنےکی ہدایت جاری کر دی،محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کی1200سےزائدتعدادوالےسکولوں کی سکیورٹی کادوبارہ آڈٹ  کیا جائے،سکیورٹی آڈٹ کی رپورٹ16نومبر تک محکمہ کوبھیجوائی جائے۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ ناقص سکیورٹی والےسکولوں کوایس او پیزپرعمل درآمد کرایا جائے، بصورت دیگرسکیورٹی اداروں سےتعاون نہ کرنیوالے سکولوں کالائسنس منسوخ کردیا جائےگا۔