فیصل آباد میں وکلاءکا احتجاج،توڑ پھوڑ،ڈی سی کو اٹھا لیا

فیصل آباد میں وکلاءکا احتجاج،توڑ پھوڑ،ڈی سی کو اٹھا لیا


فیصل آباد ( 24نیوز )احتجاج کے دوران فیصل آباد کے وکلاءآپے سے باہر ہوگئے،ڈی سی آفس میں دھاوا بول دیا،ڈپٹی کمشنر کو سیٹ سے اٹھا دیا۔

فیصل آباد میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وکلا نے احتجاج کیا،مظاہرین نے عدالت میں توڑ پھوڑ کی،احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی آفس میں گھس گئے اور توڑ پھوڑ کرتے رہے، اس دوران وکلا نے سیشن کورٹ میں توڑ پھوڑ کی جب کہ ڈی سی آفس میں گھس کر زبردستی اجلاس بھی ختم کرادیا۔

اس دوران جب وکلاءکو علم ہوا کہ ڈی سی او دفتر میں موجود نہیں اور ساتھ ہی کمیٹی روم میں اجلاس میں مصروف ہیں تو وکلاءکا ایک گروپ کمیٹی روم میں بھی جاگھسا اور اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کی، کمیٹی روم میں خواتین سمیت دیگر اسٹاف خوفزدہ ہوگیا جب کہ وکلاءنے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ہونے والا اجلاس زبردستی ختم کرادیا۔