مہنگائی کےستائےعوام کیلئےبُری خبر

مہنگائی کےستائےعوام کیلئےبُری خبر


اسلام آباد(24نیوز) نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 41پیسے فی یونٹ اضافہ کی منظوری دیدی، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نےبجلی 41 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی،سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)کی جانب سے نیپرا کو ارسال کی گئی سمری میں 64 روپے اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس پر نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 41 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی،  قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ارب 80 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا، قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں اکتوبر کے لئے دیا گیا ہے۔

جبکہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، علاوہ ازیں سی پی پی اے سی پی پی اے میں مؤقف دیا گیا کہ ایل این جی نہیں مل سکی جس کی وجہ سے پاور پلانٹس نہیں چلے، جس پر نیپرا کا کہنا تھا کہ ایل این جی کانہ ملنا کو ئی جواز نہیں اس معاملے پر تحریری جواب جمع کروائیں۔